قومی ٹیم کے چیف سیلکٹرمعین خان کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

جوا خانے صرف کھانا کھانے گیا تھا تاہم اس کا علم نہ تھا کہ اسے اتنا چھالا جائے گا،معین خان


ویب ڈیسک March 03, 2015
جوا خانے صرف کھانا کھانے گیا تھا تاہم اس کا علم نہ تھا کہ اسے اتنا چھالا جائے گا،معین خان. فوٹو:فائل

جوا خانہ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان پہلی بار چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کی اور انہیں جوا خانے اسکینڈل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران معین خان نے چیئرمین پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ جوا خانے صرف کھانا کھانے گئے تھے تاہم انہیں اس کا علم نہ تھا کہ اسے اتنا اچھالا جائے گا۔

مقبول خبریں