ڈپٹی چیرمین سینیٹ کیلئے غفور حیدری پر اتفاق کا سب کو احترام کرنا چاہئے مولانا فضل الرحمان

انتخاب میں حصہ لینا ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور کسی کو اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا، سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک March 12, 2015
سینیٹ کے انتخابات کے وقت جس یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان فوٹو: ایکسپریس نیوز

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے عبد الغفور حیدری کے نام پر اتفاق کے بعد سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے وقت جس یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے، اس سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو استحکام ملے گا اور عوام کا اپنے منتخب نمائندوں پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے عبد الغفور حیدری کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے تاہم انتخاب میں حصہ لینا ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور کسی کو اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

مقبول خبریں