شادی شدہ اداکارائیں بھی کامیاب ہو سکتی ہیںودیا بالن

فلم کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار اس کے اچھا اور برا ہونے پر ہے، ودیا بالن


Showbiz Desk May 12, 2015
آنے والی فلم ثابت کر کے رہے گی کہ شادی شدہ اداکارائیں بھی انڈسٹری میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں، ودیا بالن۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ فلم ہماری ادھوری کہانی یہ ثابت کر دے گی کہ شادی شدہ خواتین بھی انڈسٹری میں کامیاب ہو سکتی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری گزشتہ تین فلمیں اچھا بزنس نہیں کرسکیں۔

ودیا بالن نے کہا کہ ان کے بارے میں یہ عام تاثر پایا جانے لگا تھا کہ شادی میرے کیرئیر پر اثر انداز ہو رہی ہے تاہم میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ فلم کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار اس کے اچھا اور برا ہونے پر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی آنے والی فلم جو کہ عمران ہاشمی کے ساتھ ہے یہ ثابت کر کے رہے گی کہ شادی شدہ اداکارائیں بھی انڈسٹری میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔

 

مقبول خبریں