اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

شرح سود ایک فیصد کمی کے بعد ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 7 فیصد پر آگئی، گورنر اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک May 23, 2015
شرح سود میں کمی کا اطلاق 25 مئی سے ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک- فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد شرح سود ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے جس کا اطلاق 25 مئی سے ہوگا جب کہ شرح منافع میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے عوام کی جانب سے گھر اور کار کے لئے حاصل کردہ قرض پر سود کی شرح میں کمی واقع ہوگی جب کہ کاروباری برادری نے اس فیصلے کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں