بھارت میں سنی لیون پر خواتین کی حرمت کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج

سنی لیون کے خلاف فحش ویب سائٹ چلانے پرریاست مہاراشٹرا اور گوا میں بھی مقدمات درج ہیں


ویب ڈیسک May 24, 2015
ہندومذہبی تنظیموں نے بھارتی حکومت سے سنی لیون کو ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کررکھا ہے فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون ایک کے بعد ایک مقدمات میں پھنستی چلی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر اجمیرمیں پولیس نے فحاشی پھیلانے پربالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ،گوگل سرچ انجن کے سی ای او اور ایک میگزین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق میگزین کے انٹرنیٹ لنک پر فحش مواد اوراداکارہ سنی لیون کی قابل اعتراض تصاویر موجود ہیں جس کی باعث خواتین کی حرمت کونقصان پہنچانے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندارج کیا گیا ۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحش ویب سائٹ چلانے پرریاست مہاراشٹرا اور گوا میں بھی مقدمات درج ہیں جب کہ ہندومذہبی تنظیم نے بھارتی حکومت سے سنی لیون کی فحش ویب سائٹ پر پابندی لگانے اور انہیں ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں