’’پی کے‘‘ 700 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

فلم ’’پی کے‘‘ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں 200 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے


ویب ڈیسک May 28, 2015
عامر خان کی فلم’’پی کے‘‘ نے چین میں ریلیز ہونے کے ایک ہفتے میں50 لا کھ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، فائل :فوٹو

بالی ووڈ ڈائریکٹرراج کمار ہیرانی کی فلم ''پی کے'' نے دنیا بھر میں 700 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کی2014 میں ریلیزہونے والی بلاک بسٹر فلم''پی کے'' نے دنیابھر کے شائقین کے نہ صرف دل جیت لیے ہیں بلکہ دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بھی بن گئی ہے۔ بالی ووڈ فلم ''پی کے'' 22 مئی کو چین بھر میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پرچھاگئی ۔ فلم نے ایک ہفتے میں50 لا کھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے دنیا بھر میں 200 کروڑسے زائد رقم کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں