کوہلے کاردیشیان کو نقاب میں سیلفی لینے پر تنقید کا سامنا

امریکی ماڈل و اداکارہ نے دبئی کے دورے کے دوران تصویر بنائی اور ٹوئیٹر پر پوسٹ کی


Showbiz Desk May 29, 2015
کوہلے کے ٹوئیٹر پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور سیلفی لینے پر متعدد فالورز نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو : فائل

امریکی ماڈل و اداکارہ کوہلے کاردیشیان کو نقاب میں سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

کم کاردیشیان کی چھوٹی بہن کوہلے کاردیشیان ان دنوں دبئی میں موجود ہیں۔ انھوں نے نقاب میں اپنی ایک سیلفی اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ پر شیئر کی۔ کوہلے کے ٹوئیٹر پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور سیلفی لینے پرمتعدد فالورز نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک فالور نے لکھا کہ اگر کوئی مسلمان خاتون نقاب کرے تو اسے برا بھلا کہا جاتا ہے لیکن جب کوہلے کاردیشیان یا کوئی سلیبریٹی ایسا کرے تو یہ کیوٹ ہے۔ ایک اور فالور نے انھیں مسلمانوں کے جذبات کا مذاق اڑانے کا مرتکب قراردیا۔

مقبول خبریں