کشمیر کے بغیر پاکستانی نقشہ مشاہد اللہ کی یو این ڈی پی کو وارننگ

آئندہ اگر یواین ڈی پی نے ایسی سنگین غلطی کی تو اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر


INP May 31, 2015
یواین ڈی پی کے اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹر نے اسے چھپائی کی غلطی قراردے دیا۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD: وفاقی وزیرموسمیاتی تغیرات سینیٹر مشاہداﷲ نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یواین ڈی پی کی رپورٹ میں کشمیرکو پاکستان کے نقشے میں ظاہرنہ کرنے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ آئندہ اگر یواین ڈی پی نے ایسی سنگین غلطی کی تونہ صرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے باضابطہ احتجاج کیاجائے گابلکہ سفارتی سطح پر دفترخارجہ کے ذریعے ذمے دارافسران کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاجائے گا۔

گزشتہ دنوں یواین ڈی پی اوروزارت موسمیاتی تغیرات کی مشترکہ رپورٹ کے اجراکے ساتھ جاری ہونے والے بروشرپر نقشے میں کشمیر کوپاکستان کاحصہ نہیں دکھایا گیاتھا۔ یواین ڈی پی کے اسلام آباد میں اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹرامان اﷲ خان نے اسے چھپائی کی غلطی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ویب سائٹ پرپاکستان کے درست نقشے والابروشر اپ لوڈ کردیا گیاہے۔ پاکستانی نقشے میں دکھایاگیا مقبوضہ کشمیراس لیے واضح طورپر ظاہرنہیں ہوپایا کہ مقبوضہ کشمیر کارنگ اوراس بروشرکے صفحے یابیک گراؤنڈکا رنگ ایک جیساتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں