شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلیے بہانے کی ضرورت نہیں کائرہ

دہشت گردی کانیٹ ورک توڑدیامائنڈسیٹ تبدیل کرناباقی ہے،وفودسے گفتگو


News Agencies October 15, 2012
دہشت گردی کانیٹ ورک توڑدیامائنڈسیٹ تبدیل کرناباقی ہے،وفودسے گفتگو۔ فوٹو: ای پی اے/فائل

DURRANI MEHAR: وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلیے کسی بہانے کی ضرورت نہیں۔

دہشت گردی کانیٹ ورک توڑ دیا،مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا باقی ہے ٗمفاہمتی سیاست سے پاکستان مستحکم ہوگاکھاریاں میں وفود سے ملاقات اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیرستان میںآپریشن ملالہ ایشونہیں، اصولوں کی بنیادپرکیاجائیگا انہوں نے کہاکہ یک نہتی طالبہ پرحملہ کیا گیا جس کی پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھرپورمذمت کی ہے۔

پیپلزپارٹی نے بینظیر کے اصولوںکے مطابق مفاہمتی پالیسی اپنارکھاہے اورمفاہمتی سیاست سے پاکستان مستحکم ہو گا،ہماری اولین ترجیح صاف اور شفاف انتخابات ہیں اور پیپلز پارٹی اگلا الیکشن اتحادیوںسے ملکر لڑیگی، دوہری شہریت والوںکوووٹ دینے بلکہ الیکشن لڑنے کابھی حق ہے۔قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب صرف پیپلزپارٹی کاہوتا ہے،مسلم لیگ ن والوںکااحتساب اگلے جہان میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں