کوئلے سے بجلی پیداوارشروع ہونے سے قبل ہی ٹیرف میں اضافہ

660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1.11 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا


Numainda Express July 05, 2015
660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1.11 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے قبل ہی اس کے ٹیرف میں اضافہ کردیا ۔

660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1.11 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔ ہفتہ کو نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں1 روپیہ 20 پیسے اضافہ کرکے 9 روپے 21 پیسے اور 220 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 4 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے اور 1 ہزار 99 میگا واٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 11 پیسے فی یونٹ اور 350 میگا واٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔

مقبول خبریں