رانی لکشمی بائی پرفلم میری بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی ،کنگنا رناوت

شوبز ڈیسک  جمعرات 9 جولائی 2015
ہر فلم میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اب ایک جنگجو خاتون رانی لکشمی بائی کا کردار نبھانے جارہی ہوں، کنگنا رناوت۔  فوٹو : فائل

ہر فلم میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اب ایک جنگجو خاتون رانی لکشمی بائی کا کردار نبھانے جارہی ہوں، کنگنا رناوت۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ رانی لکشمی بائی پر بنائی جانیوالی فلم ان کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی اور میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔

یہ بات انھوں نے پریس ٹرسٹ آف اندیا سے ایک انٹرویوکے دوران کہی ۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں اپنی ہر فلم میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اب ایک جنگجو خاتون رانی لکشمی بائی کا کردار نبھانے جارہی ہوں جس کے لیے میں تلوار بازی اور گھڑ سواری کے علاوہ لڑائی کے دیگر طریقوں کی تربیت بھی لینا شروع کردی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔