رواں سال صدقہ فطر100روپے فی کس مقرر

عیدالفطرسے جتنا جلد ممکن ہوصدقہ فطر کی رقم ادا کردی جائے تاکہ غریب اورمستحق لوگ بھی عیدکی تیاریوں میں شامل ہوسکیں


Numainda Express July 11, 2015
مفتی منیب الرحمن کے مطابق عام مارکیٹ میں سوا 2 کلوگندم کے آٹے کی قیمتوں کومدنظررکھتے ہوئے100 روپے صدقہ فطر مقرر کیا گیا ہے:فوٹو : فائل

رواں سال صدقہ فطر100 روپے فی کس مقررکیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق عام مارکیٹ میں سوا 2 کلوگندم کے آٹے کی قیمتوں کومدنظررکھتے ہوئے100 روپے صدقہ فطر مقرر کیا گیا ہے۔مفتی منیب الرحمن نے بتایاکہ جو صاحب حیثیت لوگ کھجوراور کشمش کی قیمت کے مطابق صدقہ فطرادا کرناچاہتے ہیں وہ بالترتیب 240،1280 اور2560 روپے فی کس کے حساب سے صدقہ فطراداکرسکتے ہیں۔مفتی منیب نے لوگوں سے اپیل کی کہ عیدالفطرسے جتنا جلد ممکن ہوصدقہ فطر کی رقم ادا کردی جائے تاکہ غریب اورمستحق لوگ بھی عیدکی تیاریوں میں شامل ہوسکیں۔

مقبول خبریں