جی ایس پی پلس شرائط پرعملدرآمد کاجائزہ لے رہے ہیںیورپی سفیر

کراچی چیمبرکا دورہ،برآمدی مصنوعات کا دائرہ وسیع کرنے پر زور،اقتصادی راہداری کوبہترقراردیدیا


Business Reporter August 22, 2015
کراچی چیمبرکا دورہ،برآمدی مصنوعات کا دائرہ وسیع کرنے پر زور،اقتصادی راہداری کوبہترقراردیدیا فوٹو : فائل

CANNES: یورپی یونین کے قائم مقام سفیر اسٹیفانو گا ٹونے جی ایس پی پلس کے تناظر میں تاجروں و صنعتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ یورپ کیلیے برآمدی مصنوعات کے دائرہ وسیع کریں، پاکستانی برآمدات زیادہ تر ٹیکسٹائل اور چمڑے کی اشیا پر مشتمل ہیں، عالمی مارکیٹ میں مسابقت کیلیے پاکستان کو اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کراچی چیمبرآف کامرس کے دورے پر کہاکہ یکم جنوری 2014 سے10 سال کیلیے جی ایس پی پلس ملنے کے بعد پاکستانی برآمدات میں قدرے بہتری آرہی ہے تاہم ہر 2 سال بعد28 ممالک پر مشتمل یورپی بلاک جی ایس پی پلس کا جائزہ لے گا جس میں یہ دیکھا جائیگا کہ آیا پاکستان یورپی مارکیٹوں میں ڈیوٹی فری رسائی کے حوالے سے شرائط پوری کر رہا ہے یا نہیں، اس سلسلے میں ابتدائی تشخیص کا عمل جاری ہے اور سرکاری طور پر جنوری 2016 میں اس کی اطلاع دی جائیگی۔

انہوں نے پاک چائنا اکنامک کوریڈور پر کہاکہ منصوبے کے فعال ہونے سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی اور پاکستان وسط ایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا۔ انہوں نے سزائے موت پر پابندی اٹھانے اور فوجی عدالتوں کے قیام کو 2 اہم اور سنجیدہ مسائل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم فوجی عدالتوں کے بجائے سویلین عدالتوں کو مضبوط ہونا دیکھنا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں کے سی سی آئی کے سینئرنائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی اور نائب صدر آغا شہاب احمد خان نے نے بھی خطاب کیا۔

مقبول خبریں