بے نظیربھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل بیان دینے کے لئے رضامند

مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں ویڈیو لنک کے تمام آلات نصب کردئیے گئے


ویب ڈیسک August 24, 2015
بےنظیر بھٹو نے اپنے آخری ایام میں مارک سیگل کو ای میل میں اپنی جان کو لاحق خطرے کا اظہار کیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ اور امریکی صحافی مارک سیگل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنا ریکارڈ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد ہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے عدالت کے روبرو اپنی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق مارک سیگل امریکا میں پاکستانی سفارت خانے سے بیان ریکارڈ کرائیں گے، اس سلسلے میں کمشنر راولپنڈی کے آفس میں خصوصی عدالت قائم کرکے ویڈیو لنک کے تمام آلات نصب کردئیے گئےہیں۔ عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ حکام کو ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ بےنظیر بھٹو نے اپنے آخری ایام میں مارک سیگل کو ای میل اور خطوط لکھے تھے جن میں کہا تھا کہ کہ اُنھیں اس وقت کے صدر پرویز مشرف سے جان کا خطرہ ہے۔

مقبول خبریں