سعودی دولہا نے شادی کے لیے عجیب وغریب شرط رکھ دی

دلہا کی شرائط کو باضابہ طور پر نکاح نامے میں درج کیا گیا اور دلہن نے بھی اس پر پر رضامندی ظاہر کی


Monitoring Desk October 19, 2015
دلہن نے بھی شادی کی شرائط کو قبول کرلیا ۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ شادی کے لئے دلہن کی جانب سے شرائط رکھی جاتی ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک شہری نے اپنی ہونے والی شریک حیات سے شادی کے لیے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ استعمال نہ کرنے کی شرط رکھ دی تاہم دلہن نے بھی فوری طورپر اس عجیب وغریب پابندی کو تسلیم کرلیا۔

عرب روزنامہ الوطن میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مرد نے اپنی دلہن سے شادی کے لئے شرط عائد کی تھی کہ وہ شادی کے بعد اپنی نجی زندگی سے متعلق چیزیں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرے گی جسے خاتون نے بھی قبول کرلیا۔

نکاح خواں شیخ عبدالعزیز القرنی نے بتایاکہ اْنہیں یہ شرائط بھی نکاح نامے میں لکھنے کی ہدایت کی گئی تھی ، یہ بہت ہی عجیب شرط تھی لیکن دلہن کی طرف سے قبول کیے جانے کے بعد مجھے اس کے لکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

مقبول خبریں