ہاشم آملہ سے انٹرویوکیلیے بھارتی ٹی وی اینکر کو مناسب لباس پہننا پڑ گیا

خاتون ہوسٹ کی جانب سے مکمل اور مناسب لباس پہننے کے بعد ہی ہاشم آملہ نے انھیں انٹرویودیا۔


Monitoring Desk October 28, 2015
خاتون ہوسٹ کی جانب سے مکمل اور مناسب لباس پہننے کے بعد ہی ہاشم آملہ نے انھیں انٹرویودیا۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ اسلام سے اپنی قربت کیلیے کافی مشہورہیں اور ہمیشہ ایسے معاملات سے دوررہتے ہیں جواسلامی نقطہ نظرسے درست نہ ہوں۔

بھارت کے خلاف میچ کے بعد بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا، بھارتی چینل کی خاتون اینکر ہاشم آملہ کا انٹرویو کرنا چاہتی تھیں اورجنوبی افریقی بلے بازکی اسلام سے دلی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں ایسا مناسب لباس پہننا پڑاجو ہاشم آملہ کیلیے قابل قبول ہو، خاتون ہوسٹ کی جانب سے مکمل اور مناسب لباس پہننے کے بعد ہی ہاشم آملہ نے انھیں انٹرویودیا۔

مقبول خبریں