پنجاب اور سندھ میں شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا حکم

شیشہ کلچر میں نشہ آور ادویات بھی استعمال بھی کی جاتی ہیں اس لئے ان کے کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک November 05, 2015
سپریم کورٹ نے صوبوں سے شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ میں شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

صوبوں سے شیشہ کلچر کے خاتمے کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شیشہ کیفیز سے متعلق بل اسمبلی میں زیر التواء ہے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شیشے سے متعلق بل تو 2014ء سے زیر التواء ہے، کسی سطح پر تسلی بخش اقدامات نہیں کئے جا رہے، کیا اداروں کو جوں کا توں ہی رکھا جائے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شیشہ کلچر میں نشہ آور ادویات بھی استعمال بھی کی جاتی ہیں اس لئے ان کے کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے، شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی انتظامی معاملہ ہے مگر عدلیہ کو عوامی مفاد میں مداخلت کرنا پڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں نے سوچ لیا ہے کہ کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں لانی۔ عدالت نے صوبوں سے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کی رپورٹس آئندہ سماعت پر طلب کر لی۔

مقبول خبریں