- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی میں روٹی کی قیمت کے مسئلے پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا
- خاتون کا 40 دن تک صرف اورنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ
- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی20 ورلڈکپ: کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
ترکی نے روسی جنگی طیارہ گرا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا، ولادیمرپیوٹن
ماسکو: ترکی کی جانب سے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارے کو مار گرائے جانے پر اپنے شدید ردعمل میں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کا یہ عمل کمر میں چھرا گھوپنے کے مترادف ہے جس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں جبکہ روسی وزیر خارجہ لاروف نے ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
سوچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ترکی نے روسی طیارہ گرا کر پیٹھ پیچھے سے چھرا گھونپ کر دہشت گردوں کا ساتھ دیا ہے جب کہ اس عمل سے روس کے ترکی کے ساتھ تعلقات پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طیارے کو گرایا گیا وہ ترکی کی سرحد سے ایک کلومیٹر دور شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہاتھا جب کہ اسے شام کی سرحد کے 4 کلومیٹر اندر نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے ترک دفاعی اتاشی کو وزارت دفاع طلب کرکے روسی طیارے کو مار گرائے جانے کی وضاحت طلب کرلی ہے تاہم حکام نے مزید تفصیلات بتانے سے انکارکردیا ۔
واضح رہے کہ آج ترکی ایف 16 طیاروں نے بارہا خبردار کرنے کے باوجود سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارے کو مارگرایا تھا تاہم اس حملے طیارے کے پائلٹوں کی ہلاکت سے متعلق مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔ شام کے حکام کا کہنا ہے کہ ان پائلٹس میں سے ایک پائلٹ ہلاک جب کہ دوسرا داعش کے شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔