ماڈلنگ میں خوب نام کما لیا اب اگلی منزل فلم ہے سما شاہ

 ملک بھر میں منعقدہ گرینڈ فیشن شو میں پرفارم کیا اب اداکاری کے میدان میں اتر چکی ہوں، سما شاہ


Qaiser Iftikhar January 24, 2016
 ملک بھر میں منعقدہ گرینڈ فیشن شو میں پرفارم کیا اب اداکاری کے میدان میں اتر چکی ہوں، سما شاہ فوٹو : فائل

ریمپ پرکیٹ واک کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی معروف ماڈل سماء شاہ نے بھی ایکٹنگ کے میدان میں اننگزکھیلنے کی ٹھان لی۔

ایک طرف ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کر دیا تودوسری جانب سلور سکرین پر بھی جلوہ گر ہونے کا گرین سگنل دے دیا۔ سماء شاہ نے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن انڈسٹری میں جس طرح سے پذیرائی ملی اس کی بدولت آج ٹی وی انڈسٹری میں نمایاں کام کر رہی ہوں۔ ملک بھر میں ہونے والے منعقدہ گرینڈ فیشن شو میں پرفارم کیا اور خوب داد سمیٹی جس کی وجہ میری محنت اور لگن تھی کیونکہ مختصر عرصہ میں فیشن کی دنیا میں نام بنانا کوئی آسان بات نہیں تھی۔

اب میں ایکٹنگ کے میدان میں اتر چکی ہوں اورٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہوں۔ ان میں سے کچھ آن ایئر ہیں اور کچھ پراجیکٹس آنے والے دنوں میں آن ایئر ہوجائیں گے۔ جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے توفلم میری اولین ترجیح ہے۔ بطورہیروئن کوئی بھی اچھا پراجیکٹ آفر ہوگا توضرورکام کروں گی۔ ویسے تو فلم میں بطورہیروئن کام کرنے کے لیے رقص پر عبور ہونا بھی بہت ضروری ہے، اس لیے میں رقص کی تربیت حاصل کر رکھی ہے اور لکس ایوارڈز کی تقریب کے علاوہ بھی کچھ گرینڈ ایونٹس میں پرفارم کرچکی ہوں۔ میں نے کلاسیکل رقص تو نہیں سیکھا لیکن کچھ مغربی رقص سیکھ رکھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں کام کرتے ہوئے اب میں ایکٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہو چکی ہوں لیکن اب میری اگلی منزل سلور سکرین ہے، مجھے ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کردار اور فلم کی کہانی جاندار نہ ہونے کی وجہ سے میں نے صاف انکارکردیا تھا، میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان ہو یا بھارت، میں صرف اسی فلم میں کام کرنے کی رضامندی ظاہرکرسکتی ہوں جس کو میں اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکوں۔ ایک شو پیس کے طور پر فلموںکا حصہ نہیں بن سکتی اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے کسی بھی طرح کا سمجھوتا منظور نہیں ہے۔ البتہ کوئی اچھا اور چیلنجنگ کردارآفر ہوا توضرور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گی۔

مقبول خبریں