سعودی عرب میں 90 سالہ بزرگ نے 50 سالہ خاتون سے بیاہ رچالیا

میرے دادا نے خوشیوں کے حصول کے لیے شادی کا فیصلہ کیا،پوتا ماذین فرحان


Monitoring Desk February 11, 2016
مکہ مکرمہ کے رہائشی شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کی شادی کی تقریب مکہ مکرمہ کے مغرب میں واقع ایک ٹاؤن میں ہوئی۔:فوٹو : فائل

سعودی عرب میں 90 سالہ شخص شیخ مشان بن حاذب الحدیبی نے اپنے سے 40 سال سے کم عمرعورت سے شادی رچا لی۔

مکہ مکرمہ کے رہائشی شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کی شادی کی تقریب مکہ مکرمہ کے مغرب میں واقع ایک ٹاؤن میں ہوئی۔ شیخ مشان بن حاذب الحدیبی 90 سالہ بابا نے 50 سالہ مائی سے بیاہ رچایا جہاں ان کے رشتہ داروں نے شادی کی مخالفت کے بجائے نہ صرف انہیں شادی کی اجازت دی بلکہ شادی کی تقریب میں بھی بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔ شادی کے چند ہی گھنٹوں کے بعد اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں۔

شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کے پوتے ماذین فرحان نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا نے خوشیوں کے حصول کے لیے شادی کا فیصلہ کیا اور ان تمام لوگوں کو نظرانداز کر دیا جنہوں نے اس فیصلے پر تنقید کی۔

مقبول خبریں