پیٹرز برگ ٹینس میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگزکا ٹائٹل پر قبضہ

ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی لگاتار40 فتوحات حاصل کر چکی ہے۔


Sports Desk February 15, 2016
ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی لگاتار40 فتوحات حاصل کر چکی ہے۔ فوٹو : فائل

سینٹ پیٹرزبرگ ویمنز ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس پارٹنرمارٹینا ہنگز نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

انھوں نے اپنی مسلسل فتوحات کا سلسلہ 40 میچزتک درازکرلیا، ٹاپ سیڈ جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں روس کی ویرا ڈوچیووینا اورجمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی باربورا کریجیکووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-1 سے مات دی، تاہم اس سے قبل سیمی فائنل میں اسپینش پلیئر اینابیل میڈینا گوریجس اورارانتکسا پاراکیخلاف فتح کیلیے انھیں خاصی تگ ودو کرنا پڑی، اس میں ان کی جیت کا اسکور 7-5،6-7 (6/8) اور10-6 رہا۔

مقبول خبریں