پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیںبھارتی وزیردفاع

امریکا کی جانب سے پاکستان کو F-16 طیاروں کی فراہمی کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا،منوہرپاریکر


INP February 20, 2016
ہمارے مفادات کونقصان پہنچاتومنہ توڑجواب دینگے،خارجہ سیکریٹری مذاکرات کیلیے تاریخ طے نہیں ہوئی ،فوٹو؛ فائل

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان پر ''سونے کاڈرامہ'' کرنے کاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پٹھانکوٹ ایئربیس پرہونے والے حملے کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں جب کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کوF-16طیاروں کی فراہمی کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویومیں وزیردفاع منوہرپاریکرنے کہاکہ اگرکوئی سونے کاڈرامہ کررہاہے تو پھر تلاش کرنامشکل ہوجائے گا،بھارتی حکومت مسلسل پاکستان کو حملوں سے متعلق شواہددیتی رہی ہے،اگر کوئی سنجیدہ ہے تواسے لازمی کارروائی کرنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ اگرکوئی ہمارے مفادات کونقصان پہنچائے گا تو ہم بھی منہ توڑ جواب دیں گے،پاک بھارت خارجہ سیکریٹری مذاکرات کیلیے تاحال کسی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔

مقبول خبریں