برینڈن میک کولم کی بے خبری ریکارڈ توڑنے کاعلم تاخیر سے ہوا

مجھے ریکارڈ کا اس وقت پتہ چلا جب ہیگلے اوول میں لائوڈ اسپیکرز پر اس بارے میں اعلان کیا گیا، میک کلم


Sports Desk February 21, 2016
مجھے ریکارڈ کا اس وقت پتہ چلا جب ہیگلے اوول میں لائوڈ اسپیکرز پر اس بارے میں اعلان کیا گیا، میک کلم۔ فوٹو : فائل

لاہور: نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم اپنے تاریخ ساز کارنامے سے ہی لاعلم رہے۔

انھیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ 54 بالز پر سنچری جڑ کر وہ ویوین رچرڈز اور مصباح الحق کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

میک کولم نے کہا کہ مجھے اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا، میں تو صرف ہر گیند پر چوکا یا چھکا جڑنے کی کوشش کررہا تھا، مجھ پر حقیقت تب آشکار ہوئی جب ہیگلے اوول میں لائوڈ اسپیکرز پر اس بارے میں اعلان کیا گیا، ویسے بھی میرے لیے ذاتی ریکارڈز سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے اور میں اسی کیلیے کوشش کررہا ہوں۔

مقبول خبریں