ورلڈ ٹی 20 تجربات سے گریز پر دھونی تنقید کی زد میں رائنا دفاع پر کمربستہ

کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ٹیم مومنٹم قائم کرنا ضروری ہوتا ہے، سریش رائنا کا دفاع


Sports Desk February 22, 2016
کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ٹیم مومنٹم قائم کرنا ضروری ہوتا ہے، سریش رائنا کا دفاع۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل تجربات سے گریز پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اعتراضات کی زد میں آگئے۔

ان پر سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں تینوں میچز میں ایک ہی الیون کے ساتھ میدان میں اترنے اور ہربھجن سنگھ کو موقع نہ دینے پر تنقید کی جارہی ہے تاہم سریش رائنا نے اپنے دوست اور کپتان کا دفاع شروع کردیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ٹیم مومنٹم قائم کرنا ضروری ہوتا ہے، آپ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، سری لنکا سے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ہم گھبرائے نہیں جس کا نتیجہ اگلے دو میچز میں اسی الیون سے کامیابی کی صورت میں برآمد ہوا، ایشیا کپ میں بھی ہم تجربات سے گریز کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں