8 اوورزمیں 6 کھلاڑی آؤٹ ہو جائیں تو کیسے میچ جیت سکتے ہیں وقاریونس

اگر مزید 30،40 رنز بن جاتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، ہیڈ کوچ قومی ٹیم


Sports Desk February 28, 2016
کمتر اسکور کے باوجود عامر نے غیرمعمولی کارکردگی دکھائی، وقار یونس۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بیٹنگ لائن کے فلاپ ہونے سے شکست ہوئی، دفاع کیلیے رنز کم تھے۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ اگر مزید 30،40 رنز بن جاتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، انھوں نے کہا کہ کمتر اسکور کے باوجود عامر نے غیرمعمولی کارکردگی دکھائی، میں اس ناکامی کا الزام ہر کھلاڑی کو دوں گا، 8 اوورز میں اگر6 کھلاڑی آئوٹ ہو جائیں تو کیسے میچ جیت سکتے ہیں۔

مقبول خبریں