ورلڈ ٹی 20 دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی بڑی ڈیمانڈ

دو دن میں ایک لاکھ 38 ہزار 101 افراد نے ٹکٹوں کیلیے رجسٹریشن کرالی


Sports Desk February 28, 2016
دو دن میں ایک لاکھ 38 ہزار 101 افراد نے ٹکٹوں کیلیے رجسٹریشن کرالی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں آئندہ ماہ 19 مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈول پاک، بھارت میچ کے ٹکٹوں کی بڑی ڈیمانڈ ہے۔

دو دن میں ایک لاکھ 38 ہزار 101 افراد نے ٹکٹوں کیلیے رجسٹریشن کرالی، بھارت نے سیمی فائنلز اورفائنل سمیت 7 میچز کے ٹکٹ لاٹری اسکیم کے ذریعے فروخت کرنے کا اعلان کیا، جس میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ بھی شامل ہے، منتظمین کے مطابق ابتدائی دن ہی صرف ایک لاکھ 15 ہزار 681 افراد نے ٹکٹوں کیلیے رجسٹریشن کرالی تھی، یہ مرحلہ 2 مارچ تک جاری رہے گا، ایک فرد کو 2 سے زائد ٹکٹ نہیں ملیں گے۔

مقبول خبریں