شردھا کے بائیک خریدنے کے شوق میں والدین رکاوٹ

شوبز ڈیسک  منگل 8 مارچ 2016
شردھا کپور کو حال ہی میں ان کے والد شکتی کپور نے کار خرید کر دی ہے لیکن اس سے ان کے دل سے بائیک کی محبت گئی نہیں۔ فوٹو : فائل

شردھا کپور کو حال ہی میں ان کے والد شکتی کپور نے کار خرید کر دی ہے لیکن اس سے ان کے دل سے بائیک کی محبت گئی نہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: اداکارہ شردھا کپور موٹر بائیک خریدنا چاہتی ہیں لیکن ان کے والدین مان نہیں رہے ۔

شردھا کے مطابق فلم ’’ اک ولن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انھوں نے بائیک چلانا سیکھی تھی تب سے انھیں بائیک چلانے کا بے حد شوق پیدا ہوگیا ہے ۔ فلم کی تکمیل کے بعد سے وہ اپنا شوق دوستوں کی بائیک چلا کر پورا کر رہی ہیں کیونکہ اس کے والدین اس سواری کے زبردست مخالف ہیں۔ شردھا نے کہا کہ ان کے والدین کو لگتا ہے کہ ممبئی کی سڑکوں پر یہ سواری ان کے لیے محفوظ نہیں۔ شردھا کپور کو حال ہی میں ان کے والد شکتی کپور نے کار خرید کر دی ہے لیکن اس سے ان کے دل سے بائیک کی محبت گئی نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔