شاہ رخ خان نے مداح کو اپنے پروڈکشن ہاؤس میں ملازمت کی پیش کش کردی

شاہ رخ خان کے مداح نے ٹوئٹر پر فلم ’فین‘ کا ٹریلر دوبارہ سےبنایاجس میں مداح نے اپنے آپ کو شاہ رخ خان کا فین دکھایا۔


ویب ڈیسک March 08, 2016
شاہ رخ خان کے مداح نے ٹوئٹر پر فلم ’فین‘ کا ٹریلر دوبارہ سےبنایاجس میں مداح نے اپنے آپ کو شاہ رخ خان کا فین دکھایا۔ فوٹو؛ فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداح کے کام سے متاثر اپنے پروڈکش ہاؤس میں ملازمت کی پیش کش کردی۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم 'فین' کا ٹریلیر ریلیز کیا ہوا کہ کنگ خان ہر جگہ سے تعریفیں بٹورنے میں مصروف ہوگئے ہیں اور شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی طرف سے سماجی رابطے کی سائٹس پر فلم 'فین' میں ان کے کردار اور اداکاری دونوں کو کافی پذیرائی مل رہی ہے لیکن کنگ خان بھی اپنے مداحوں کی اس چاہت کا قرض اتارنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان کے ایک مداح نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فلم 'فین' کا ٹریلر دوبارہ سے بنایا جس میں مداح نے اپنے آپ کو شاہ رخ خان کا فین دکھایا، اس ویڈیو سے شاہ رخ خان اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے مداح کو اپنے پروڈکشن ہاؤس میں ملازمت کی پیش کش کردی۔ کنگ خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ''بہت زبردست لڑکے آؤ اور ہمارے ساتھ ہمارے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرو.''



واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم فین میں ایک نوجوان لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کا بہت بڑا مداح ہوتا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم فین رواں برس 15 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مقبول خبریں