گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر کے القاعدہ کی قید میں ہونے کا انکشاف

قید کے دوران طالبان نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی زندہ اور القاعدہ کی قید میں ہیں، اے این پی رہنما ارباب ظاہر


Monitoring Desk March 10, 2016
قید کے دوران طالبان نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی زندہ اور القاعدہ کی قید میں ہیں، اے این پی رہنما ارباب ظاہر۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدرگیلانی کے القاعدہ کی قید میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف گذشتہ سال طالبان کی قید سے رہا ہونے والے اے این پی کے رہنما ارباب ظاہر کاسی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا۔ ارباب ظاہر کاسی نے بتایا کہ انھیں قید کے دوران طالبان نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی زندہ اور القاعدہ کی قید میں ہیں۔

یہ بھی بتایا کہ ہماری بات چیت چل رہی ہے اور وہ پیسے دینے کے لیے تیار ہیں لیکن القاعدہ حکومت سے ان کے بدلے اپنے 3 ساتھیوں کی رہائی چاہتی ہے ۔ ارباب ظاہر کاسی نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ انشااللہ علی حیدر گیلانی زندہ سلامت واپس آ جائیں گے۔

مقبول خبریں