جیکولین فرنینڈس سیلاب زدگان کے لیے دس ہزار گھر بنائیں گی

شوبز ڈیسک  اتوار 27 مارچ 2016
 سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتی ہوں، اداکارہ فوٹو: فائل

سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتی ہوں، اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس جو بے گھر اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کمر کس چکی ہیں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کو پھر سے آباد کرنے کے لیے دس ہزار گھر بنائیں گی۔

جیکو لین فرنینڈس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ بے گھر اور بے سہارا لوگوں کے دکھ کم کرنا چاہتی ہوں جس کے لیے فلم انڈسٹری کے دوستوں نے بہت سپورٹ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتی ہوں اسی لیے اس مشن پر نکلی ہوں انھوں نے کہا کہ انسانی مدد کے اس مشن کو پورا کرکے دم لوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔