ہمارے جیتنے کی وجہ دوستانہ ماحول ہے ناتھن میک کولم

نیوزی لینڈ کی موجودہ سائید نے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے، کیوی اسپنر


Sports Desk March 28, 2016
نیوزی لینڈ کی موجودہ سائید نے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے، کیوی اسپنر فوٹو؛ گیٹی امیجز

MULTAN: کیوی ٹیم کے اسپنرناتھن میک کولم نیوزی لینڈ کی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں کو بہتر اور دوستانہ ماحول کی مرہون منت قرار دیتے ہیں.

کیوی اسپنر کا کہنا ہے کہ جیت کے ٹریک پر گامزن ہونے کی سادہ سی وجہ اچھے لوگ ہیں جو اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمیں بہت اچھا ماحول میسر ہے، اگر آپ کے ارد گرد اچھے لوگ موجود ہوں جو خود اپنے آپ میں لطف اٹھا سکیں۔ یہ بات اس چیز کو آسان بناتی ہے کہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔

ناتھن نے کہا کہ میرے خیال میں نیوزی لینڈ ایک ایسی سائیڈ ہے جس نے سیکھنے کے عمل کو سند قبولیت بخشی ہوئی ہے، ہر کھلاڑی انفرادی طور پر اور بحیثیت ٹیم جانتے ہیں کہ ہم بہترین نہیں جیسا کہ ہم اور ہوسکتے تھے، اگر آپ ہمیشہ ہی درستگی کی طرف گامزن ہونا چاہیں تو آپ ہمیشہ بہترین ہی ہوتے ہیں اور یہ کھلاڑی اور ٹیم کے لیے سود مند ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا میں ٹیم میں گھلنے ملنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں، مجھے دوستانہ اور بھائی چارے والا ماحول پسند ہے، میں اس بات کو ہمیشہ یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ چیزوں کو بہتر کریں اور اور ان سے لطف اندوز بھی ہوں، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا مجھے بہت پسند ہے، اس کے علاوہ بھی میں اگر کسی ٹیم کا حصہ ہوتا ہوں تو میں پوری طرح سے مزہ دوبالا کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور یہ کہ میں اپنی ٹیم کے لیے کیا بہتر کر سکتا ہوں۔

ریٹائرمنٹ کے سوال پر ناتھن میک کولم کا کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم میں گزارے گئے لمحوں کو بہت مس کریں گے لیکن ان کے مطابق ریٹائرمنٹ کی سب سے بڑی خوشی یہ ہوگی کہ فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ان کے بھائی برینڈن میک کولم کے حوالے سے سوال پر انھیں ونیلا سے تشبیہ دیتے ہوئے ناتھن نے کہا کہ وہ ٹیکنیکلی کافی درست تھے اور واضح طور پر میں ان سے کسی بھی طرح قریب نہیں ہوسکتا جیسا کہ میں چاہتا ہوں۔

ان کے والد اسٹارٹ جو خود بھی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رہے چکے ہیں کیا وہ دونوں بھائیوں کو کرکٹ میں لائے تو انھوں نے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر ہمیں کرکٹ میں دلچسپی ہوئی والد تو خود ہی کرکٹ کھیلتے تھے، ہمیں یہ کھیل پسند تھا جس سے ہم لطف اندوز ہوتے تھے اس لیے ہم نے اسے چنا، اس سوال پر کہ کیا بچپن میں وہ اور برینڈن آپس میں لڑتے تھے تو ان کا کہنا تھا کہ ہاں کچھ ایسا ہی تھا کیوں کہ ہم آپس میں بہت زیادہ کھیلتے تھے۔

مقبول خبریں