امیتابھ کا گیل کو ڈنر سنچری بناؤ مگر بھارت جیتے انوکھی خواہش ظاہر کردی

شاندار میزبانی اور کتابوں کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کرس گیل


Sports Desk March 30, 2016
شاندار میزبانی اور کتابوں کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کرس گیل۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی میںاپنی رہائش گاہ پر ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل کو ڈنر پر بلا لیااور رخصت کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔

بعد ازاں گیل نے کہا کہ میں امیتابھ بچن کا اپنے گھر مدعو کرنے، شاندار میزبانی اور کتابوں کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، باس مجھ سے چاہتے ہیں کہ میں سیمی فائنل میں سنچری اسکور کروں مگر جیت بھارت جائے تاہم میں ایسی سنچری کے بجائے اپنی ٹیم کی کامیابی چاہوں گا۔

مقبول خبریں