مائوں کے عالمی دن کے موقع پر کرکٹرز بھی پیش پیش رہے

تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک مگر حقیقت یہ ہے کہ ہردن آپ کا دن ہے، ہاشم آملہ


Sports Desk May 09, 2016
تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک مگر حقیقت یہ ہے کہ ہردن آپ کا دن ہے، ہاشم آملہ۔ فوٹو: فائل

عالمی مدرز ڈے کے موقع پر کرکٹرز نے بھی اپنی مائوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان نے اسپتال میں زیر علاج اپنی والدہ کیلیے خاص طور پر دعاؤں کی درخواست کی۔ ہاشم آملا نے کہا کہ تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک مگر حقیقت یہ ہے کہ ہردن آپ کا دن ہے۔ ہم آپ کے ہر چیز کے لیے مقروض ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی، آپ کا شکریہ کہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ اسٹیون اسمتھ نے اپنی والدہ کو مدرز ڈے کی مبارک دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ محبت کا بھی اظہار کیا۔

مقبول خبریں