کیمرون اوربرازیل میں خاتون سمیت2 فٹبالرز دل کی دھڑکن بند ہونے سے چل بسے

48 گھنٹوں کے دوران کیمرون کے فٹبالر کی اس طرح موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے


Sports Desk May 10, 2016
48 گھنٹوں کے دوران کیمرون کے فٹبالر کی اس طرح موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے،: فوٹو: فائل

کیمرون اور برازیل میں مزید2 فٹبالرز دل کی دھڑکن بند ہونے سے جان کی بازی ہار گئے۔

کیمرون فٹبال فیڈریشن کے مطابق 26 سالہ خاتون فٹبالر جینی کرسٹل ڈومانگ گول کیپر کی حیثیت میں فیمینا اسٹارز ایبولووا کلب میں شامل تھیں، گذشتہ روز وارم اپ کے دوران اچانک وہ نیچے گر پڑیں، انھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

48 گھنٹوں کے دوران کیمرون کے فٹبالر کی اس طرح موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل رومانیہ میں کیمرون کے انٹرنیشنل فٹبالر پیٹرک بھی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ادھر برازیل میں 26 سالہ برنارڈو رائیبیرو بھی ایک میچ کے دوران انتقال کر گئے۔ اس طرح ایک ہفتے میں دل کی دھڑکن رکنے کی وجہ سے مجموعی طور پر تین فٹبالرز انتقال کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں