اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن

سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔


ویب ڈیسک May 19, 2016
سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

پولیس، رینجرز اور حسا س اداروں نے مشتركہ سرچ آپریشن كے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پولیس، رینجرزاور حساس اداروں نے اسلام آباد کے علاقوں ترامڑ ی، ترلائی، شریف آباد ،چھٹہ بختاور، سوہدراں اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 140 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی، سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں