کابینہ اجلاس میں نثارکی عدم شرکت پرچہ مگوئیاں ڈارہی نمایاں رہے

سیاسی حلقے ان کی عدم شرکت کو ان کی ناراضی سے تعبیر کررہے ہیں۔


Numainda Express May 31, 2016
سیاسی حلقے ان کی عدم شرکت کو ان کی ناراضی سے تعبیر کررہے ہیں۔:فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی عدم شرکت پر سیاسی حلقوں میں سوالات جنم لینا شروع ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روزہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے وڈیولنک کے ذریعے لندن سے کی تاہم اجلاس میں چوہدری نثار علی خان موجود نہیں تھے۔ سیاسی حلقے ان کی عدم شرکت کو ان کی ناراضی سے تعبیر کررہے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں شریک ایک سینئر ممبر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونیوالے دونوں اجلاسوں میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی چھائے رہے اور وہ ہی سب سے نمایاں تھے۔

مقبول خبریں