عدالت کا رہائشی عمارتوں کا تجارتی استعمال روکنے کا حکم

کے ایم سی اوربلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کارروائی کا حکم،8 ہفتوںمیں رپورٹ طلب.


Staff Reporter November 21, 2012
کے ایم سی اوربلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کارروائی کا حکم،8 ہفتوںمیں رپورٹ طلب۔ فوٹو: فائل

لاہور: سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو رہائشی عمارتوں اور پلاٹس کا تجارتی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے اور 8 ہفتوںمیں رپورٹ طلب کی ہے۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے یہ ہدایت منگل کو آغاسید عطا اللہ شاہ کی درخواست نمٹاتے ہوئے جاری کیں ، درخواست میں شہری انتظامیہ،لائنزایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گلشن ظہور میں مکینوں کو 45 مربع گز کے رہائشی پلاٹس فراہم کیے گئے۔

مگر بعض مکینوں نے رہائشی پلاٹس پر ، فرنیچر کے کارخانے،ڈینٹنگ پینٹنگ،آٹوموبائل، پرنٹنگ پریس اور دیگر کاروبارشروع کردیے ہیں،جس سے علاقے میں شور اور گندگی کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ان صنعتی اورتجارتی یونٹس کا فضلہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے، علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ رہائشی عمارت کا تجارتی استعمال غیر قانونی ہے ،مدعا علیہان کو ہدایت کی جائے کہ رہائشی پلاٹس اور عمارتوں کے تجارتی استعمال کو روکنے کیلیے اقدامات کریں، منگل کو سماعت کے موقع پر کے ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ درخواست میں فریق بنائے گئے مکینوں کو نوٹسز جاری کردیے گئے اور انھیں تجارتی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں