جاپان کے 96 سالہ شہری نے دنیا کے معمر ترین گریجویٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

اے ایف پی/ویب ڈیسک  ہفتہ 4 جون 2016
ہیراٹا کو جاپان کی کوئٹویونیورسٹی آف آرٹ اینڈ  ڈیزائن کی جانب سےسرامک آرٹ کی ڈگری دی گئی،فوٹو:انٹرنیٹ

ہیراٹا کو جاپان کی کوئٹویونیورسٹی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی جانب سےسرامک آرٹ کی ڈگری دی گئی،فوٹو:انٹرنیٹ

ٹوکیو: جاپان کے معمر شہری نے 96 سال کی عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے دنیا کے معمر ترین گریجویٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 96 سالہ ہیراٹا نامی شہری کو جاپان کی کوئٹویونیورسٹی آف آرٹ اینڈ  ڈیزائن کی جانب سے رواں سال سرامک آرٹ کی ڈگری دی گئی جس کی وجہ سے اب گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ان کا نام دنیا کے معمرترین گریجویٹ شخص کی حیثیت سے درج کرلیا گیا ہے۔ 1919 میں جاپان کے شہرہیروشیما میں پیدا ہونے والے ہیراٹا مزید ڈگریاں حاصل کرکے اوربھی ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں اور اگر وہ مزید فٹ رہے تو ایسا ممکن بھی نظر آتا ہے۔

اس وقت دنیا کے معمر ترین گریجویٹ کا اعزاز رکھنے والے ہیراٹا دوسری جنگ عظیم میں جاپانی نیوی میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے 4 پڑپوتے ہیں جب کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ مزید زندہ رہیں اور اپنی عمر کی سینچری مکمل کریں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ نئی چیزیں سیکھ سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔