فواد خان بالی ووڈ فلم ’’دھڑکن‘‘ کے سیکوئل کا حصہ نہیں

ابھی فلم کے لئے کسی کوکوئی پیشکش ہی نہیں کی گئی توفواد خان کی شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہدایت کار دھرمیش دھرشن


ویب ڈیسک June 07, 2016
یدایتکارکے اس بیان کے بعد فواد خان کے فلم دھڑکن کے سیکیوئل میں کام کر نے کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں:فوٹو:فائل

ماضی قریب کی مقبول ترین فلم "دھڑکن" کا سیکیول بنایا جارہا ہے اور خبریں گرم تھیں فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے تاہم فلم کے ہدایت کار نے اس کی تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں دھرمیش دھرشن نے کہا ہے کہ وہ ''دھڑکن'' کا سیکیول بنارہے ہیں لیکن فلم کے حوالے سے انہوں نے کسی بھی اداکار کو کسی بھی کردار کے لیے کوئی پیشکش ہی نہیں۔ پھر نجانےکیوں فلم می فواد خان کی شمولیت کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں۔ وہ اس قسم کی تممام خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ فواد خان رواں برس 3 بھارتی فلموں "اے دل ہے مشکل"، "مولا جٹ ٹو" اور"ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری" کے ذریعے بڑی اسکین پر جلوہ گر ہوں گے۔

مقبول خبریں