یوسین بولٹ نے سال کی دوسری تیز ترین ریس جیتنے کا ریکارڈ بنا دیا

ریس میں نیکل ایشمیڈ 9.94 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرنے پر دوسرے ، یوہان بلیک تیسرے اور آسافا پاول چوتھے نمبر پر رہے۔


Sports Desk June 13, 2016
کنگسٹن میں پیدا ہونے والی دو مرتبہ کی اولمپک چیمپئن شیلی این فریزر پر رائس نے11.09سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے خواتین کی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا۔: فوٹو: رائٹرز/فائل

کنگسٹن میں منعقدہ ریسرز گراں پری میں جمیکا کے یوسین بولٹ نے رواں سال کی دوسری تیز ترین100میٹر کی ریس جیتنے کا کارنامہ انجام دے ڈالا، انھوں نے مقررہ فاصلہ9.88 سیکنڈز میں طے کیا۔

اس سال صرف فرانس سے تعلق رکھنے والے جمی ویکاٹ ہی ان سے بہتر پرفارمنس دے پائے ہیں، انہوں نے9.86 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا تھا، بولٹ کیلیے ریس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا جہاں وہ شروع میں ہی ایک رکاوٹ میں الجھ گئے تاہم جلد ہی انہوں نے ہم وطن یوہان بلیک اور آسا فا پاول کو پیچھے چھوڑ کر فائنل لائن عبور کر لی، ریس کے بعد بولٹ نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ سیزن کا بہترین ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہا، یہ ایک پرفیکٹ ریس تو نہیں تھی لیکن میں فاتح رہا۔

ریس میں نیکل ایشمیڈ 9.94 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرنے پر دوسرے ، یوہان بلیک تیسرے اور آسافا پاول چوتھے نمبر پر رہے۔ کنگسٹن میں پیدا ہونے والی دو مرتبہ کی اولمپک چیمپئن شیلی این فریزر پر رائس نے11.09سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے خواتین کی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا۔

مقبول خبریں