سری لنکن بیٹسمین لاہیرو تھریمانے کی کمر جواب دے گئی انگلینڈ ٹور سے باہر

تھریمانےنےانگلینڈ سے تینوں ٹیسٹ میچز کھیلےمگر آئرلینڈ اور اب انگلش ٹیم سے ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیل پائے


Sports Desk June 27, 2016
تھریمانے کی جگہ نروشن ڈیکویلا لیں گے فوٹو : فائل

سری لنکن بیٹسمین لاہیروتھریما نے کی کمر بھی جواب دے گئی اور انجری کے باعث وہ باقی دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تھریمانے نے انگلینڈ سے تینوں ٹیسٹ میچز کھیلے مگر تکلیف کی وجہ سے آئرلینڈ اور اب انگلش ٹیم سے ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیل پائے، انھیں اب مزید علاج کیلیے وطن واپس بھیجا جارہا ہے جبکہ ٹیم میں ان کی جگہ نروشن ڈیکویلا لیں گے جوکہ پہلے ہی اے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں ہی موجود ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کپتان انجیلومیتھیوز اور دنیش چندیمل نے ہیمسٹرنگ تکالیف کے باوجود تیسرے ون ڈے میں فیلڈ سنبھالی تاہم دونوں ہی ففٹیز بنانے میں کامیاب رہے۔

مقبول خبریں