رینجرزنے وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے حکم کوچیلنج کردیا

عدالت نے وسیم اختر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک June 29, 2016
عدالت نے وسیم اختر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

رینجرز نے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے حکم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکم کو چیلنج کردیا ہے۔ رینجرز حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ مقدمہ سنے بغیر ملزم کو بیرون جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

رینجرز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وسیم اختر کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں لہٰذا ان کی بیرون ملک جانے کی اجازت منسوخ کی جائے۔ عدالت نے وسیم اختر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں