پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلیے ایک کھرب سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور

اپوزیشن کی کٹوتی کی 2 تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔


ویب ڈیسک June 30, 2016
اپوزیشن کی کٹوتی کی 2 تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔ فوٹو؛ فائل

پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے ایک کھرب 46 ارب 93 کروڑ سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں ہوا جس میں مالی سال 16-2015 کے ایک کھرب 46 ارب 93 کروڑ سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی گئی جب کہ اپوزیشن کی کٹوتی کی 2 تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے کے خلاف ''گو نواز گو'' اور ''رو عمران رو'' کی نعرے بازی کرتے رہے۔

صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ضمنی بجٹ پیش پر عام بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہی ضمنی بجٹ بنایا جاتا ہے کیوں کہ بعض اوقات ایسے حالات درپیش ہو جاتے ہیں جن کا بجٹ بناتے وقت پیشگی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا جب کہ پوری دنیا میں اس طرح کے اخراجات کی اجازت ہوتی ہے۔

مقبول خبریں