دہشت گردی روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان

ایف سی ہیڈکوارٹرمیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی آئی جی ایف سی سے ملاقات


ویب ڈیسک June 30, 2016
ایف سی ہیڈکوارٹرمیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی آئی جی ایف سی سے ملاقات - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کوئٹہ بھرمیں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹرمیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی آئی جی ایف سی سے ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اورآئی جی پولیس سمیت سول وفوجی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں سمیت امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ بھرمیں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ فوری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مقبول خبریں