انوشکا دوسرے ٹیسٹ کے موقع پرکوہلی سے ملنے ویسٹ انڈیزجائینگی

انوشکا کیلیے فلمی مصروفیات سے وقت نکالنا مشکل ہوسکتا ہے، ذرائع


Sports Desk July 14, 2016
انوشکا کیلیے فلمی مصروفیات سے وقت نکالنا مشکل ہوسکتا ہے، ذرائع:فوٹو : فائل

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دوست اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو جوائن کرسکتی ہیں.

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دوسرے ٹیسٹ کے بعد اپنی بیگمات اور گرل فرینڈز کو اپنے پاس بلانے کی اجازت دی ہے، جس سے اجنکیا راہنے، رویندرا جڈیجا، مرلی وجے، چتیشور پجارا، روہت شرما اور اسٹورٹ بنی فائدہ اٹھانے والے ہیں جبکہ انوشکا شرما بھی کیریبیئن جزائر کا رخ کرسکتی ہیں، اگرچہ اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ان کے کچھ ذرائع کہتے ہیں کہ انوشکا کیلیے فلمی مصروفیات سے وقت نکالنا مشکل ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں