سلمان خان سے کوئی اختلاف نہیں وہ میرا چھوٹا بھائی ہے سنجے دت

سلمان سے اسپین میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک July 18, 2016
سلمان سے اسپین میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی، بالی ووڈ اسٹار۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سلمان خان سے اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے سلو میاں کو چھوٹا بھائی قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی رہائی کے بعد سے ہی سلمان خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں جب کہ دونوں اداکار کئی تقریبات میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے لیکن اب سنجو بابا نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میرے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی، سلمان خان

سنجے دت کا سلمان خان سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان سے اسپین کے شہر میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی اس لیے میڈیا اپنی مرضی کے مطابق منفی خبریں بنانا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان میرا چھوٹا بھائی ہے اور جلد ہی میرے لیے فلم ''سلطان'' کی اسکریننگ کا اہتمام کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان اور سنجے دت میں اختلافات کی وجہ خاتون منیجر نکلی

واضح رہے کہ اداکار سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ''چل میرے بھائی''،''ساجن'' اور ''سن آف سردار'' شامل ہیں۔

مقبول خبریں