پریانکا چوپڑا فلم کا معاوضہ 12 کروڑ روپے لیں گی

پریانکا نے فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے لیے معاوضہ 5 کروڑ وصول کیا تھا۔


ویب ڈیسک July 18, 2016
پریانکا نے فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے لیے معاوضہ 5 کروڑ وصول کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلموں کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 12 کروڑ سے زائد وصول کریں گی۔

بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا بھارتی فلم نگری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جما چکی ہیں اور ایک ساتھ دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں تاہم اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کام کے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دپیکا نے اشتہارات میں کام کرنے کا معاوضہ 8 کروڑ روپے مانگ لیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں اپنے کام پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور فلموں ''بے واچ'' اور ''کوانٹیکو'' کے بعد اب تک کوئی بالی ووڈ فلم بھی سائن نہیں کی ہے جب کہ اداکارہ نے ہالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اپنے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب وہ فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ 12 کروڑ سے زائد وصول کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا نے فلم ''باجی راؤ مستانی'' کے لیے معاوضہ 5 کروڑ وصول کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دبنگ خان ''بگ باس 10'' میں میزبانی کے لیے 10 کروڑ معاوضہ وصول کریں گے

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں اپنی فلم ''بے واچ'' اور ٹی وی سیریل'' کوانٹیکو'' کی شوٹنگ کے سلسلے میں لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔

مقبول خبریں