تائیوان میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ 26 افراد ہلاک

حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے اس میں سوار تمام افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔


ویب ڈیسک July 19, 2016
حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے اس میں سوار تمام افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

تائیوان میں سیاحوں کی بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 24 چینی سیاح بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کے شہر تایون میں سیاحوں سے بھری بس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور اس سے بس میں موجود تمام افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس روڈ کے اطراف پر لگے بیرئیر سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی اور آتشزدگی سے 24 چینی سیاحوں سمیت مقامی گائیڈ اور ڈرائیور بھی ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس چینی سیاحوں کو لے کرائیرپورٹ جارہی تھی جہاں سے تمام سیاحوں کو چین کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم راستے میں ہی حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے چینی سیاحوں میں 16 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کی حتمی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں