ذرائع آمدنی چھپانے پر جائیداد پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہوگا

غیر منقولہ جائیداد ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر 35 فیصد ٹیکس کے علاوہ 35 فیصد جرمانہ بھی عائد ہوگا


Numainda Express July 31, 2016
غیر منقولہ جائیداد ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر 35 فیصد ٹیکس کے علاوہ 35 فیصد جرمانہ بھی عائد ہوگا۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے ساتھ طے پانیوالے معاملات کے تحت ماضی میں ہونیوالی غیرمنقولہ جائیداد کی ڈکلیئریشن پر سرمایہ کاری و آمدنی کے ذرائع پوچھے جائیں گے اور ذرائع آمدنی نہ بتانے پر 35 فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا اور اگر غیر منقولہ جائیداد ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں ہوگی تو اس پر35 فیصد ٹیکس کے علاوہ 35 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔

اس ضمن میں مذاکراتی ٹیم کے ایک سینئر ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہدے کے تحت یکم جولائی 2016 سے پہلے جو جائیداد خریدی گئی ہے اسکی یکم جولائی کے بعد فروخت پر غیر منقولہ جائیداد کی نئی متعین کردہ کم ازکم قیمت کے مطابق ٹیکس وصولی کی جائیگی۔

مقبول خبریں