یو اے ای میں مسلسل ہوم سیریز سے پاکستانی کرکٹ تباہ ہوجائے گی محمد یوسف

یوسف نے سری لنکا میں ہوم سیریز کے انعقاد کی تجویز کی حمایت کردی۔


Sports Desk August 04, 2016
یوسف نے سری لنکا میں ہوم سیریز کے انعقاد کی تجویز کی حمایت کردی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق بیٹسمین محمد یوسف نے خبردار کیا کہ یو اے ای میں مسلسل ہوم سیریز کے انعقاد سے پاکستانی کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ابوظبی، شارجہ اور دبئی کی فلیٹ اور لو بائونس کی حامل پچز نے پہلے ہی ہماری کرکٹ اور پلیئرز کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے، اگر ہم نے اپنی ہوم سیریزکے وہاں پر انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کے انتہائی بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔

یوسف نے کہا کہ اگر آپ کا مقصد ریکارڈز بنانا ہے تب تو یو اے ای میں کھیلنا ٹھیک ہے مگر اس سے ہماری کرکٹ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا،یو اے ای میں آسٹریلیا کیخلاف 2014-15 کے دو ٹیسٹ میچز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے 9 سنچریاں اسکور کیں جبکہ انگلینڈ میں چار اننگز کے دوران صرف ایک سنچری سامنے آئی، صاف بات تو یہ ہے کہ رواں سیریز میں ابھی تک ہماری ٹیم کو روایتی انگلش پچ سے واسطہ ہی نہیں پڑا ہے۔ یوسف نے سری لنکا میں ہوم سیریز کے انعقاد کی تجویز کی حمایت کردی۔

مقبول خبریں